بنگلورو،20؍اگست (ایس او نیوز) پچھلے ماہ کووِڈ سے متاثر ہو کر علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہونے والے کنیگل حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رنگناتھ اوران کے بھائی رامچندر پربھو نے آج اپنا پلازمہ کووِڈ مریضوں کو عطیہ کیا۔ بنگلور سٹی کارپوریشن کے صدر دفتر کے پیچھے واقع ایس سی جی کینسر اسپتال میں رکن اسمبلی نے آج اپنا پلازمہ کا عطیہ دیا۔کہاجارہا ہے کہ ڈاکٹر رنگناتھ اپنا پلازمہ کا عطیہ دے کر ملک کے پہلے رکن اسمبلی بن گئے ہیں۔